حضرت مولانا قاضی مظہر حسین انتقال کر گئے انا للہ وانا الیہ راجعونgreenspun.com : LUSENET : 3D_Floyd : One Thread |
پیر ٣ ذوالحجہ ١٤٢٤هـ بمطابق ٢٦ جنوری ٢٠٠٤ء کو بوقت سحر وکیل صحابہ رضی اللہ عنہم، ترجمان عدالت صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین، قائد اہل سنت حضرت مولانا قاضی مظہر حسین انتقال فرما گۓ۔ رحمہ اللہ تعالٰی۔ آپ تحریک خدام اہلسنت والجماعت کے بانی وامیر تھے۔ آپ نے ساری زندگی دفاع ناموس صحابہ رضی اللہ عنہم، ترویج توحید وسنت اور رد شرک، کفر، بدعت والحاد میں گزار دی۔ حضرت رحمہ اللہ کی نماز جنازہ میں ہزاروں فرزندان توحید وسنت شریک ہوۓ اور ہزاروں ہی اشک بار آنکھوں کی موجودگی میں حضرت رحمہ اللہ کو ان کے آبائی گاؤں بھیسن تحصیل چکوال میں سپرد خاک کیا گیا۔ حضرت رحمہ اللہ کی عمر ٩٠ برس تھی۔ آپ رحمہ اللہ پاکستان میں شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ تعالٰی کے واحد خلیفہ تھے۔
-- ☀@☪.☄ (☀@☪.☄), January 30, 2004
-- ماتم@بیوقوفی.ہے (ماتم@بیوقوفی.ہے), March 16, 2004.